اسٹیٹ بینک

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں1کروڑ62لاکھ اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا ،تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق30جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2کروڑ23لاکھ ڈالرز کمی سے 24ارب85کروڑ32لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،

اس دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر1کروڑ62لاکھ ڈالرز اضافے سے 17ارب84کروڑ60لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر3کروڑ85لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب72لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔