تنویر سرور۔۔۔
لاہور کے سرکاری دفاتر میں ائیرکنڈیشنرز کی مرمت اور نئے ائیرکنڈیشنرز کی خریداری کی مد میں مبینہ طورپر کروڑوں روپے کی خورد برد کی گئی ہے۔
سرکاری دفاتر میں ائیرکنڈیشنرز کی مرمت اور خریداری اور انسٹالیشن عام طورپر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کا بلڈنگ ونگ کرتا ہے۔
لاہور میں یہ اسائنمنٹ بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 انجام دیتی ہے۔
سال 2021 اور 2022 کے دوران کم وبیش لاہور کے تمام سرکاری دفاتر کے ائیرکنڈیشنرز خراب ظاہر کرتے ہوئے ان کی مرمت پر اخراجات بیان کئے گئے ہیں۔
ایکسئن بلڈنگ ڈویژن نمبر 2 فیصل سعید کی طرف سے فراہم کی جانے والی تحریروں معلومات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ایک ہزار 5 سو 45 سرکاری ائیرکنڈیشنرز کی مرمت کی گئی۔ جبکہ 128 سرکاری دفاتر میں نیئے ائیرکنڈیشنرز لگائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈنگ ڈویژن کے ایکسئن، متعلقہ ایس ڈی اور اور مظفر نامی سب انجنئیر نے سرکاری دفاتر میں ائیرکنڈیشنرز کی مرمت اور خریداری کے بجٹ میں مبینہ خورد کی ہے۔