پشاور(رپورٹنگ آن لائن)و زیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سروس ڈیلیوری میں کسی بھی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع چارسدہ کے سٹیزن فسیلیٹیشن سینٹر کا اچانک دورہ کیا ، زمینوں کی منتقلی اور فرد کے اجرا میں تاخیر پر وزیراعلیٰ کی برہمی کااظہار، وزیر اعلی نے پٹواریوں کی روٹیشن کی بنیاد پر سٹیزن فسیلیٹیشن سینٹر میں تعیناتی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی،
سروس ڈیلیوری پر رائے معلوم کی، وزیر اعلی نے انتقال کے اجرا میں تاخیر کی شکایت پر فوری انکوائری کا حکم دیدیا،وزیراعلی کاکہنا تھا کہ سروس ڈیلیوری میں کسی بھی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔









