شہبازاکمل جندران۔۔
پنجاب سروسز ٹربیونل کے چئیرمین جسٹس (ر) عاطر محمود نے ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ جام سراج کے آرڈر کو معطل کرتے ہوئے موٹر برانچ لاہور میں بطور انسپکٹر فرائض انجام دینے والی قرۃالعین کو عہدے پرخ فی الفور بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ جام سراج نے موٹربرانچ لاہور میں فرائض انجام دینے والی قرۃالعین کو او پی ایس انسپکٹر سے Revert کرکے جونئیر کلرک کرتے ہوئے اسے لاہور سے گوجرانوالہ ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

جس پر قرۃالعین نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی وساطت سے اس حکم نامے کو پنجاب سروسز ٹربیونل میں چیلنج کر دیا۔
جہاں چئیرمین ٹربیونل جسٹس(ر) عاطر محمود نے قرار دیا کہ ڈائریکٹر گوجرانوالہ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے محض ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور محمد آصف کے کہنے پر قرۃالعین کے خلاف حکم جاری کیا ہے۔ جبکہ قرۃالعین اس حکم نامے اور ڈائیریکٹر محمد آصف کے خلاف مجاز اتھارٹی کو کارروائی کے لئے تحریری درخواستیں بھی دے چکی ہے۔









