لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے سروسز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد ملک اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورہ کے موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سی ای او پروفیسر ڈاکٹر احمد نعمان اور ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین بھی موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی اور پی آئی سی کی ایمرجنسی و دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی اور پی آئی سی کی ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹرز کے دورہ کے موقع پر کہاکہ سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی عوام کیلئے جلد کھول دی جائے گی۔سروسز ہسپتال کے تہہ خانے کی بحالی کا منصوبہ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔