رپورٹنگ آن لائن۔
سروسز ہسپتال میں لیب کٹس اور کیمیکل وغیرہ کی خریداری میں بے ضابطگی کے خلاف ایم ڈی PPRA کو درخواست دیدی گئی۔
بائیو سیپٹ انٹر نیشنل کمپنی کی طرف سے زونل سیلز مینجر مسعود ارشد کی طرف سے ایم ڈی پیپرز کو دی جانے والی درخواست میں سروسز ہسپتال کی انتظامیہ اورسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق ہیمو ٹالوجی ڈیپارٹمنٹ نے جعلی مقابلہ سازی کرتے ہوئے مارکیٹ سے کہیں زیادہ داموں پر لیب کٹس اور کیمیکلز کی خریداری کے ٹینڈر میں روشے اینالائزر کا جعلی ٹینڈر ڈال کر بیک مین کولٹر کو کامیاب قرار دیدیا۔حالانکہ بیک مین کولٹر کے ٹیسٹ ہسپتال کی ملکیت بھی نہیں ہوتے۔
اور صرف بیک مین کولٹر کو نوازنے کے لیئے مہنگے داموں کیمیکلز اور لیب کٹس خریدی جاری ہیں۔