سکندر بخت 112

سرفراز کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے، سکندر بخت

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر زیادتی کی گئی تھی ،اب ان کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے۔ایک انٹرویومیں سکندر بخت نے کہا کہ اچھا ہے نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرفراز احمد اور صہیب مقصود باہر ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں