سردار ایاز صادق

سردار ایاز صادق کی جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا منصب سنبھالنا ایک بڑا اعزاز ہے،جسٹس امین الدین خان ایک نامور قانون دان ہیں۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت انصاف کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔

منصفانہ اور مؤثر نظامِ انصاف مضبوط جمہوریت اور ملکی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے جسٹس امین الدین خان آئین اور قانون کے مطابق عدالتی نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی کامیابی اور سرخروئی کے لیے دعاگو ہوں۔