سردار ایاز صادق

سردار ایاز صادق کی اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بم دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے،دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے اور جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔