ایاز صادق 154

سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا اضافی قلمدان بھی دے دیا گیا،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا وزیر مقرر کردیا۔ وہ فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

سردار ایاز صادق اقتصادی امور کے بھی وزیر ہیں، یاد رہے کہ سابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اعظم تارڑ نے جونئیر ججز تعیناتی پر اختلاف کے باعث استعفی دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں