سردار ایاز صادق

سردار ایاز صادق کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کی 26ویں برسی پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کی 26ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کارگل کے میدان میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرات و بہادری کی نئی داستان رقم کی، پوری قوم اپنے اس ہیرو پر فخر کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، حالیہ آپریشن”بنیان المرصوص”میں بھی ملکی دفاعی اداروں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے