اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے سٹاف کار ڈرائیور منیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ منیر شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہیں ،والدہ کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے ۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔









