سردار ایاز صادق 24

سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید انجم کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی)نوید انجم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے نوید انجم سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین، خصوصا والدہ کی شفقت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں،انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور گہرا صدمہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں نوید انجم اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں