اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔
اپنے بیان میں اسپیکر نے اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا ء کی ۔ اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے تمام اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا ء کی ۔