بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن) چینی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کی سرحد پر جاری حالات اور تناؤ کی وجہ اور حقیقت
واضح ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری انڈیا پر عائد ہوتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت اور چین کے وزراِ دفاع
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز کی ملاقات میں چینی وزیر
دفاع نے کہا کہ دونوں مالکوں کے درمیان واضح طور پر بات چیت ہونی چاہیے تاکہ اس تناؤ کی کیفیت کو کم کیا جائے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ حالیہ تناو کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی۔ واضع رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس ملاقات کے
بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔