لبنان وزیر اعظم

سرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے، لبنانی وزیراعظم

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بندکرنے اور سرحدی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ۔نجیب میقاتی نے لبنانی حکومت کے ایک اجلاس کے دوران مزید کہا کہ لبنان مفاہمت کی شرائط پر قائم ہے جب کہ اسرائیل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ان کے جنوبی لبنان کے دورے نے انہیں اندازہ ہوا کہ جنوبی علاقوں میں لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لیے استحکام اور امن کی اشد ضرورت ہے۔اس اجلاس میں لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف عون اور جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین امریکی جنرل جیسپر جیفرز،کمیٹی کے رکن فرانسیسی جنرل گیلوم پونچن، لبنانی فوج میں جنوبی لیطانی سیکٹر کے بریگیڈیئر جنرل ایڈگر لونڈس اور جنوب میں کام کرنے والی بین الاقوامی افواج کے کمانڈر جنرل ارالڈو لازارو موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران میقاتی نے کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے دبا ڈالا جائے۔ انہوں نے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلا پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ کمیٹی فوج کے ساتھ پے در پے ملاقاتوں میں اٹھائے گئے مسائل پر بات چیت جاری رکھے گی اور نئے سال کے آغاز پر اپنا باقاعدہ اجلاس منعقد کرے گی۔متعلقہ سیاق و سباق میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے لیے مختلف اقسام کے 84,000 سے زیادہ ہتھیار ضبط کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر گھروں کے اندر، آگے اور نیچے سویلین علاقوں سے پائیگئے ہیں۔