زارا نور عباس 150

سدھارتھ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، زارا نور عباس

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اْنہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔انہوں نے کچھ تصویریں شیئر کیں جوکہ قرنطینہ میں گْزارے گئے اْن کے وقت کے دوران لی گئی تھیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا قرنطینہ کس طرح گْزارا۔انہی تصویروں میں ایک تصویر بھارتی اداکار سدرھاتھ شکلا کی بھی ہے جوکہ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دْنیا سے رخصت ہوگئے۔

زارا نور عباس نے اپنی پوسٹ کے حوالے سے لکھا تھا کہ ‘یہ قرنطینہ کیلئے میرا فوٹو ڈمپ ہے، میں نے فلمیں دیکھیں، اْن لوگوں کی کمی محسوس کی جنہوں نے دنیا چھوڑ دی، کتابیں پڑھیں’۔اداکارہ کی پوسٹ میں سدھارتھ شکلا کی تصویر دیکھ کر صارفین خوش اور جذباتی ہوگئے تھے۔ایک صارف نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ‘سِد کی تصویر’۔صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے زارا نور عباس نے لکھا کہ ‘سدھارتھ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں