بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان، بحریہ کے کمانڈر زائی شی چھن نے بتایا ہے کہ سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحیرۂ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں بحری اور فضائی افواج کے ساتھ جنگی تیاریوں پر مبنی گشت اور نگرانی کی کارروائیاں انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ فلپائن خطے سے باہر کے ممالک کو ساتھ ملا کر نام نہاد “مشترکہ گشت” کا اہتمام کر رہا ہے، جس سے بحیرۂ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق، سدرن تھیٹر کمانڈ کی افواج قومی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔









