سینیٹر فیصل جاوید

ستایئس مارچ کو ڈی چوک پر عوام اپوزیشن اور ضمیر فروشوں کو بتائیں گے کہ پورا پاکستان کس کے ساتھ ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے جیت ہماری ہے،27مارچ کو ڈی چوک پر عوام اپوزیشن اور ضمیر فروشوں کو بتائیں گے کہ پورا پاکستان کس کے ساتھ ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کپتان کی جانب سے کہا گیا کہ گھبرانا بالکل بھی نہیں ہے، اللہ کی مدد سے جیت ہماری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کے ساتھ عوام ہو اس پارٹی کو پریشانی کیسی،27مارچ کو ڈی چوک پر عوام اپوزیشن اور ضمیر فروشوں کو بتائیں گے کہ پورا پاکستان کس کے ساتھ ہے۔