جاوید آفریدی

ستارہ امتیاز ملنے سے پاکستان کی خدمت اور ترقی کا میرا عزم مزید توانا ہوا ہے، جاوید آفریدی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت

پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے پاکستان کی خدمت اور ترقی کا میرا عزم مزید توانا ہواہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں

نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز کی صورت میں میری عزت افزائی میری ہر اس کوشش اور جذبے میں

اضافے کا سبب ہے جو میری زندگی کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستارہ امتیاز ملنے سے پاکستان کی خدمت اور ترقی کا میرا

عزم مزید توانا ہوا ہے۔