سب میرین کیبل

سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، انٹرنیٹ ٹریفک بحال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل میں خرابی کو مکمل طور پر دور کردیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق فجیرہ کے مقام پر خراب ہونے والی 40 ٹیرا بائیٹ کی کیبل کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فجیرہ کے مقام پر زیر آب 40 ٹیرا بائیٹ کی ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی تھی۔