سینتھیٹک فائیبر 13

سبزیوں کی ملکی برآمدات میں دسمبر2025 کے دوران 20.87فیصد کمی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)سبزیوں کی ملکی برآمدات میں دسمبر2025 کے دوران 20.87فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشما ر کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 16.3ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر2024میں سبزیوں کی برآمدات سے 20.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح دسمبر2024کے مقابلے میں دسمبر2025 کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 4.3ملین ڈالر یعنی 20.87فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں