رپورٹنگ آن لائن۔
ساہیوال میں تھانہ یوسف والا کی پولیس نے اڈا یوسف والا کے قریب لاہور ہوٹل کے مقام پر ژوب بلوچستان کے 398 – SWN نمبر کے حامل ٹینکر کو قبضے میں لیتے ہوئے ٹینکر سے 30 ہزار لیٹر الکحل برآمد کرتے ہویے دو ملزمان محمد نواز اور محمد افضل کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ الکحل صادق آباد کے مشتاق سے بوریوالا کے طاہر محمود اور صفدرآباد شیخوپورہ کے طلحہ مبین نے خریدی ہے اور پہلے بھی وہاڑی اور صادق آباد سے الکحل خرید کر لاہور، گوجرانوالا اور شیخوپورہ میں بیچی جاتی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مزکورہ ٹینکر کئی دنوں سے اڈا یوسف والا لاہور ہوٹل کے قریب کھڑا تھا تاہم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔اور ٹینکر کے قریب سے گزرنے والے شہری نے ٹینکر سے شراب کی شدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی