امتحانات

ساہیوال بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات اور میٹرک سالانہ امتحانات 2022کے پریکٹیکلز کے تبدیل شدہ شیڈول کا اعلان

چیچہ وطنی (رپورٹنگ آن لائن)ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات اور میٹرک سالانہ امتحانات 2022کے پریکٹیکلز کے تبدیل شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تبدیل شدہ سلپس بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 8جولائی کو ہسٹری اور جیوگرافی کے پیپرز 29جولائی بروز جمعہ کو ہونگے۔

16جولائی کو ہونے والا سوکس، بزنس میتھیمیٹکس)کامرس گروپ( اور فلاسفی کا پیپر 27جولائی بروز بدھ اور 18 جولائی کاانگلش کا پیپر اب 28جولائی بروز جمعرات ہو گا۔ رانا نوید عظمت نے مزید بتایا کہ میٹرک کے 8جولائی کو ہونے والے کیمسٹری کے پریکٹیکلز 23جولائی بروز ہفتہ، 16جولائی کو ہونے والے بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنسز کے پریکٹیکلز 21جولائی اور 18جولائی کو ہونے والے بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنسز کے پریکٹیکلز 22جولائی بروز جمعہ ہونگے۔