اوکاڑہ ( شیر محمد)کمشنر ساہیوال/ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے نتائج کا اعلان کیا۔
ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ فیاض سلیمی بھی تقریب میں موجود تھے۔پارٹ ون امتحانات میں 42529 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 23182 نے کامیابی حاصل کی۔
اس طرح کامیابی کا تناسب 54.51 فی صد رہا۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔









