ڈیرہ غازی خان (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار ملازمتوں پر بھرتیاں کرے گی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا ہے، ملازمتوں کے لئے امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث اپنی اصل منزل سے دور ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے، حکومت کے دامن پر کرپشن سکینڈ ل کا کوئی داغ نہیں ہے۔








