برائلر گوشت

سانگلہ ہل میں ڈنکے کی چوٹ پر برائلر مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)سانگلہ ہل میں برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگا،چکن فروش بغیر ریٹ لسٹ کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، شہری چکن مافیا ہاتھوں مہنگا گوشت کھانے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر اور گردوں میں برائلر مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا چکن فروش ایک کلو ہزار گرام کی بجائے ڈنکے کی چوٹ پر صفائی کے نام پر900گرام دینے لگے دوسری جانب سرکاری نرخ نامہ کو ہوا میں اڑاتے ہوئے 900گرام کا 750 / 800 روپے وصول کرنے لگے.

شہریوں کی متعدد شکایات اور اخبارات،شوشل میڈیا پر مسلسل خبریں چلنے پر انتظامیہ کے سر میں جوں تک نہیں رینگی، یاد رہے کہ چند دن قبل چکن فروشوں نے ہڑتال کی تو مقامی انتظامیہ چکن فروشوں کے ہاتھوں بلیک میل ہو گئی یا مک مکا ہو گیا،تاہم اس دن سے چکن فروش ڈنکے کی چوٹ پر من پسند ریٹ وصول کر رہے ہیں، شہریوں نے تنگ آ کر کمشنر لاہور اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے