گیس

سانگلہ ہل، ماہ رمضان میں بھی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)سانگلہ ہل ماہ رمضان میں بھی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری۔سحری اور افطاری کے وقت گیس کی بندش سے شہری پریشان۔

بغیر سحری کیے روزہ رکھنے پر مجبور ہوگئے۔سانگلہ ہل گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے اور متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں،سوئی نادرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے بالخصوص خواتین کو امور خانہ داری کے کام انجام دینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

سحری اور افطار کے وقت گیس بند ہو جاتی ہے اور صبح ہونے پر گیس سپلائی بحال ہوتی ہے،پریشر بھی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سحری اور افطار کے کھانے کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سوئی نادرن گیس کمپنی کے افسران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گیس پریشر اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑیا ں، سلنڈر گیس کا استعمال کرنے سے اضافی اخراجات برادشت کرنا پڑرہے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پرگیس پریشر میں اضافہ اور گیس لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔