ننکانہ صاحب(پورٹنگ آن لائن)رمضان المبارک کا بابرکت ماہ شروع ہوتے ہی پنجاب بھر میں سستا رمضان بازار سجا دیئے گئے ہیں مگر شہر بھر کے کریانہ مرچنٹ تاجران نے چینی کی فروخت بند کر دی ہے.
جس سے محلوں اور آبادیوں کے چھوٹے دکانداروں کی مناپلی سے عوام کو نہایت پریشانی کا سامنا ہے سستا رمضان بازار سمیت مختلف سٹالوں میں چینی130روپے فی کلو کے حساب سے فروخت تو کی جارہی ہے مگر سستی چینی حاصل کرنے کیلئے صارف کے پاس شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے اور اگر شناختی کارڈ موجود ہے تو چینی دو کلو سے زائد نہیں خرید سکتے جبکہ سستا رمضان بازار میں خریداری کرنے کیلئے خواتین کی تعداد میں اضافہ دکھائی دیتا ہے.
جو شناختی کارڈ کی عدم دستیابی کے باعث چینی نہیں خرید سکتیں اور حکومت پنجاب کو کوستی اور بددعائیں دیتی بازار سے خالی ہاتھ جانے پر مجبور ہیں سستا رمضان بازار میں صارفین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے عوام الناس کو ریلیف کے ساتھ ساتھ چینی کے طریقہ حصول کو آسان بنایا جائے۔