لاہور ہائی کورٹ 64

سانحہ 9 مئی،سابق ارکان اسمبلی کی نااہلی کے خلاف سماعت پر دلائل طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ 9مئی کے سزا یافتہ سابق اراکین اسمبلی کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر آج (منگل )دلائل طلب کرلیے ۔

جسٹس خالداسحاق نیسابق ایم پی ایاحمدخان بھچر، جنید افضل ساہی اورسابق ایم این اے احمد چٹھہ کی درخواستوں پرسماعت کی، پنجاب حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان نے کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں کی طرف سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اورالیکشن کمیشن کے نمائندوں نے موقف اختیارکیا کہ یہ درخواستیں قابلِ سماعت ہی نہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اس حوالے سے پہلے سے موجود ہیں۔ جسٹس خالداسحاق نیدرخواستگزار وکیل سے استفسار کیا،آپ کے پٹیشنر کہاں ہیں؟ سرنڈر کیے بغیر کیسے اپیل دائرہوسکتی ہے؟۔

وکیل نے موقف دیا کہ ان کے مکلوں نے اپیل فائل کررکھی ہے جو ابھی سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹی وی یا اخبارنہ دیکھنا بھی ہنڈی کیپ ہے۔ مجھے توگزشتہ روز میڈیا سے معلوم ہوا کہ ان کے مستقل وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت19 اگست تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں