ڈاکٹر فاروق ستار

سانحہ 30 ستمبر حیدرآباد کے شہدا کے لواحقین آج بھی انصاف کے طلبگار ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہدا کے لواحقین آج بھی انصاف کے طلبگار ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا سانحہ 30 ستمبر حیدرآباد کے شہدا کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ 30 ستمبر 1988 حیدرآباد، پاکستان کی تاریخ کا نہایت افسوسناک واقعہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سانحہ 30 ستمبر 1988 کو حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں صرف کچھ منٹوں میں 450 سے زائد مہاجر شہیدکر دیئے گئے تھیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 30 ستمبر کے موقع پر تمام شہدا کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے الطاف حسین ایم کیو ایم اور انکے تمام کارکنان و ہمدردوں نے بہت سے مشکل حالات اور سانحات کا سامنا کیا جس میں سے ایک سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر 1988 ہے جہاں حیدرآباد کے اردو بولنے والوں نے وہ زخم برداشت کیا وہ زخم سہہ جو 26 سال بعد بھی نہ بھر سکا۔