سعید غنی 21

سانحہ گل پلازہ ایک ایسا سانحہ ہے، جس کا خلا کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا،سعید غنی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ ایک ایسا سانحہ ہے، جس کا خلا کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔ اس سانحہ میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے نہ صرف ہم تعزیت کرتے ہیں بلکہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے نواجوان کاشف محمد یونس کے گھر جاکر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے مرحوم کاشف محمد یونس کے بیٹے اسید کاشف، ان کے سسر محمد یعقوب کوڈواووالا، چچا زبیر میمن اور دیگر سے تعزیت کی اور کاشف کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ سعید غنی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں