وزیراعلی بلوچستان

سانحہ مچھ پر بہت افسردہ ہیں، دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کریں گے، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کو ہمارا ایک ہونا پسند نہیں، سانحہ مچھ پر بہت افسردہ ہیں، دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کریں گے۔

کوئٹہ میں وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی جام کمال نے کہا کہ ملک دشمن عناصر انتشار اور بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں، ماضی کی نسبت بلوچستان میں امن قائم رہا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے دن سے کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔