سینیٹر شیری رحمان

سانحہ مری، حکومتیں عوام کو خطرناک موسم میں سڑکوں پر آنے جانے سے روکیں،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومتیں عوام کو خطرناک موسم میں سڑکوں پر آنے جانے سے روکیں، کچھ ہزار کاریں اب بھی پہاڑی مقام پر منجمد درجہ حرارت میں پھنسی ہوئی ہیں، چھے دن میں 155,000 سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں لیکن اب تک صرف 135,000 ہی روانہ ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ ان سڑکوں کے لیے موسم اور ٹریفک کی نگرانی اور آفات سے نمٹنے کی تیاری کوئی نئی بات نہیں ہے اسے اب بڑھانا ہوگا۔ انکا کہنا ہے کہ شدید موسم میں گلیات کے راستوں پر آنے والے سیاحوں کے سیلاب کے بارے میں حکومتوں کو یقینی طور پر مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

شیری رحمان نے سوشل میڈیا کے صارفین سے گزارش کی ہے کہ جو گزر چکے ہیں ان کی ویڈیوز پوسٹ نہ کریں اور برائے کرم متاثرین پر الزام تراشی بند کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ مری میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ سوگوار خاندانوں کے جذبات کا بھی خیال رکھیں۔