لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر چالان پرجی آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جواد حامد کی درخواست پر سماعت کی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا گیا جس پر فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر بتائیں کہ ابھی تک رپورٹ کیوں فراہم کیوں نہیں کی گئی۔عدالت سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔