بیرسٹر سیف

سانحہ سوات میں غفلت برتنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، بیرسٹر سیف

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ سوات میں غفلت برتنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کرنا ممکن نہیں تھا، جس دن افسوسناک واقعہ ہوا اسی دن 80 لوگوں کو بچایا گیا۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سوات افسوسناک ہے، قدرتی آفت تھی۔