شیخ رشید

سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کے دو ناقابل فراموش واقعات ہیں،شیخ رشید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کے دو ناقابل فراموش واقعات ہیں،ان واقعات کے شہیدوں نے پاکستانی قوم کو ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک نیا جذبہ دیا،آج کے دن پوری قوم اپنے ان شہداءکو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔

جمعرات کو سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اورمشرقی پاکستان کی برسی پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرسنجیدگی سے عملدآمد ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر ناں ہوں،پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔