پاکستانی روپیہ

سال2021کے آخری دن ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)سال2021کے آخری دن ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی جس کے بعد ڈالرکی قدر177روپے سے کم ہو کر176روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر179روپے سے گھٹ کر178روپے پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.50روپے سے کم ہو کر176.60روپے اور قیمت فروخت177.60روپے اور قیمت فروخت 177.60روپے سے کم ہو کر176.80روپے ہو گئی.

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 179.30روپے سے گھٹ کر178روپے اور قیمت فروخت 179.80روپے سے گھٹ کر178.50روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہوکر197روپے اور قیمت فروخت 201روپے سے کم ہو کر199روپے پر آ گئی اسی طرح 1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 139روپے سے کم ہو کر238روپے ہو گئی