مالیت

سال2021،8791 ارب روپے مالیت کی64 کروڑ 85 لاکھ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز ہوئیں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سال 2021میں اے ٹی ایم کے ذریعے 56 لاکھ یوٹیلیی بل ادا کیے گئے جن کی مالیت 24ارب 60کروڑروپے رہی جبکہ 64 کروڑ 85 لاکھ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت 8791 ارب روپے تھی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ برس ادائیگیوں کے نظام کا جائزہ پیش کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال اے ٹی ایم سے 62 کروڑ 70 لاکھ بارکیش نکلوایا گیا اور مجموعی طور پر 7976 ارب روپے نکلوائے گئے ،

جبکہ اے ٹی ایم سے 691 ارب روپے بینک اکائونٹس میں ٹرانسفر کرائے گئے۔اس کے علاوہ سال 2021 میں اے ٹی ایم کے ذریعے 56 لاکھ یوٹیلیٹی بل ادا کیے گئے جن کی مالیت 24ارب 60کروڑروپے رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں اے ٹی ایم کی تعداد 16 ہزار 709 ہے۔