لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم پیر کے روز سے شروع ہو گئی ،21دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4کروڑ 55لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
4لاکھ سے زائد پولیو فرنٹ لائن ورکرز پورے ملک میں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام پاکستان کے مطابق اس سال سب سے زیادہ توجہ جنوبی خیبر پختونخوا ہ اور کراچی پر دی جارہی ہے۔
پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ ،سندھ میں 1کروڑ 6لاکھ ، خیبر پختونخوا ہ میں 72لاکھ ،بلوچستان میں 26لاکھ ،اسلام آباد میں 4لاکھ 60ہزار ،گلگت بلتستان میں 2لاکھ 28ہزار جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ حساس علاقوں میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔








