لاہور ( ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ میں نے موجودہ مقام ایک دو ماہ میں نہیں بلکہ کئی سالوں کی محنت سے حاصل کیا ہے اور ہمیشہ ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے والی ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد شہرت حاصل کر لے لیکن یہ صرف چور راستوں سے ممکن ہے اور یہ شہرت بھی صرف عارضی ہوتی ہے ۔
نرگس ، میگھا اور دیدار نے جو شہرت حاصل کی وہ ان کو سالوں کی مسلسل محنت کے بعد ملی ہے ۔میں بھی مسلسل محنت پر ہی یقین رکھتی ہے اور ان لوگوں سے سے درخواست کرتی ہوں کہ جو میرے خلاف محاذ بنا کر سازشوں میں مصروف ہیں وہ مجھ سے نظریں ہٹا کر صرف اپنے لیے محنت کریں تو یقینا ایک دن مجھ سے زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے ۔