حمزہ شہباز شریف 14

سارے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں’حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا،پارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، (ن)لیگ قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے سب سے زیادہ ساتھ دیا،

پارٹی ورکرز نے مشکل ترین حالات میں مشکلات اور صعوبتیں برداشت کی لیکن پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی سے ایک بل پاس ہونا چاہیے جس کے مطابق سارے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں کروائے جائیںتاکہ اختیارات نیچے تک منتقل ہوں گے اور لوگوں کو بہتر انداز میں ریلیف ملے گا۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کرے، پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا تو (ن)لیگ کی مثبت پالیسیوں نے ملک کو بچایا ،میرے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور میں نے جیل میں مشکل ترین دور گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیںکیا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ محنت ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں کرنی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں