لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرائیکی اجرک میری پسندیدہ ہے، سرائیکی اجرک اخلاص ومحبت کا استعارہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”سارے بھراواں کُو سرائیکی ڈینہہ دی مبارکباد” سرائیکی زبان میں پیش کی اور کہا کہ اجرک سرائیکی خطے کی صدیوں پرانی ثقافتی علامت ہے۔سرائیکی تہذیب و تمدن میں محبت، پیار، یگانگت اور خلوص جھلکتا ہے۔
سرائیکی اجرک کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میںوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سرائیکی اجرک کے رنگ دیکھ کر آنکھیں کو ٹھنڈک پہنچتی ہے۔ پنجاب پاکستان کی ثقافت اور قدیم روایات کا امین ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔









