سارہ چوہدری 223

سارہ چوہدری میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اْنہیں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔دائرہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا سٹوری میں کہا کہ ‘میرے شوہر کو کورونا وائرس کی چند علامات ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد اْنہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔’سابق اداکارہ نے کہا کہ ‘الحمداللہ اب میرے شوہر کی طبیعت کافی بہتر ہے اور ایک یا دو دن بعد اْن کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔’اْنہوں نے صارفین سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ مجھے بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔’سارہ چوہدری نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں