سارہ خان

سارہ خان کی مقبولیت میں اضافہ،انسٹاگرام پر 8 ملین صارفین نے فالو کرلیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان ڈراموں کی دْنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔سارہ خان کو انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد سارہ خان بھی اْن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔

سارہ خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ آئے دن اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر، نت نئے فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی خوبصورت تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔