پاکستان

ساجد خان فٹ ہوگئے، آصف آفریدی آئوٹ، ٹیسٹ ڈیبیو نہ کر سکے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے معرکے میں بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو نہ کر سکے کیونکہ خیبر پختونخوا کے 32 سال کے آف اسپنر ساجد خان نے فٹنس ٹیسٹ کلیئرکرلیا ہے.

ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ 38سال کے آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی تاہم ٹیسٹ سے ایک دن پہلے ساجد خان فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے اور 12ٹیسٹ میں 27.28کی اوسط سے 59 وکٹیں لینے والے ساجد خان کے نام قرعہ فعال نکل آیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔