کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور سینئر سیاست داں منظور وٹو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی وفات سے ملک ایک سینئر سیاست داں سے محروم ہوگیا۔
اللہ انکے درجات بلند فرمائے ۔انہوں نے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری پہچان پاکستان آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔







