عشرت العباد خان

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی نیشنل پریس کلب واقعہ کی مذمت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کی مرکزی کمیٹی نے ملک میں قومی یکجہتی کی جگہ سیاست اور سبقت کی گولہ باری پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نکی سفارتی محاذوں پر کامیابی اور محنت کو سیاست داں اپنی تشہیر اور ملک کے بجائے سیاست کو فروغ دے کر غلط راہ پر چل رہا ہے حکومتی بیڈ گورننس کا یہ عالم ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر گزشتہ روزہونے والی پولیس گردی اور حملے نے سوالات کھڑے کردیئے ہیں ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی نیشنل پریس کلب واقعہ کی مذمت کی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ ہونے کے ساتھ ساتھ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور غزہ کے مسلمانوں کی امداد لیجانے والی کشتیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت ہلال احمر و دیگر تنظئیموں کے ورکرز کی حضفاظت اور غزہ کے مسلمانوں کو بھوک سے ہلاک کرنے کی اسرائیلی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر ٹرمپ نسل کشی بند کرائیں۔ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر غزہ کے مسلمانوں کو خوراک اور جنگ بندی کرائی جائے۔ آٹھ ممالک کی مشترکہ تجاویز پر عمل نہ کرکے یو این، جنرل اسمبلی اور عالمی عدالت انصاف کی اہمیت ختم ہوگئی ہے۔ اسوقت پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کو ایک ہو کر استحکام پاکستان اور امت مسلمہ کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ بھارت پراکسی وار ہمارے اندرونی خلفشار کی وجہ سے ہوتی ہے ہمیں قومی یکجہتی اپناتے ہوئے ملک کو تمام تر انتشار سے بچا کر مضبوط ایٹمی طاقت اور اسلامی ممالک کے لئے مشعل راہ بننے کی ضرورت ہے۔