شہباز شریف

سابق ڈی جی ایف آئی اے کے انکشافات سے میرے موقف کو تقویت ملی، شہباز شریف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے حیران کن انکشافات میری بات کی تائید ہیں جو میں ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بے شک مسلم لیگ ن کے خلاف جعلی مقدمات بنانے اور اس کے رہنماں کو جیلوں میں ڈالنے کا نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے۔