غیر قانونی اقدامات

سابق ڈائیریکٹر موٹرز کے غیر قانونی اقدامات کی دھوم، محکمہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔

شہبازاکمل جندران۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ان دنوں سابق ڈائیریکٹر موٹرز لاہور قمرالحسن سجاد کے غیرقانونی طور پر کئے گئے اقدامات موضوع بحث ہیں جس کے باعث محکمے کے دونوں سربراہ بھی پریشان ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ قمرالحسن سجاد نے بطور ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور اپنے دور میں سینکڑوں افراد کی گاڑیاں معطل اور کینسل کروادیں۔
 غیر قانونی اقدامات
اس سلسلے میں قمر الحسن سجاد نے معطل کروائی جانے والی گاڑیوں کے متعلق سابق ایم آر اے ون لاہور زکاالرحمن، انسپکٹر طارق حسین اور انسپکٹر محمد نوید کو لسٹ فراہم اور تحریری حکم جاری کیا کہ لسٹ میں شامل تمام گاڑیوں کوکمپیوٹر ریکارڈ میں Suspend کردیا جائے۔
 غیر قانونی اقدامات
جس پر متذکرہ بالا ملازمین نے قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے۔ان گاڑیوں کے مالکان کو آگاہ کرنے یا گاڑیوں کے ڈاکیومنٹس طلب کرنے کی بجائے محض ڈائیریکٹر کے تحریری حکم نامے پر تمام گاڑیوں کا سٹیٹس Suspend کردیا اور مموٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 پر عمل درآمد نہ کیا۔

البتہ کینسل کی جانے والی کئی سو گاڑیوں کے متعلق ڈائیریکٹر مذکور نے اسی سٹاف کو زبانی حکم جاری کیا اور ان کے زریعے زبردستی سینکڑوں گاڑیوں کو Cancell کردیا۔

ذرائع کے مطابق قمرالحسن سجاد کے ان غیرقانونی اقدامات کو تحفظ دینے کے لئے مختلف طریقوں سے غور کیا جارہا ہے۔